ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملکاارجن کھڑگے نے بل کومستقل کمیٹی میں بھیجنے کامطالبہ کیا،سشمتادیونے پوچھے تلخ سوالات،سرکارنے کہا،جوتجاویزہیں پارلیمنٹ میں ہی دیں

ملکاارجن کھڑگے نے بل کومستقل کمیٹی میں بھیجنے کامطالبہ کیا،سشمتادیونے پوچھے تلخ سوالات،سرکارنے کہا،جوتجاویزہیں پارلیمنٹ میں ہی دیں

Thu, 28 Dec 2017 20:34:01    S.O. News Service

نئی دہلی 28دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سینئر کانگریس کے رہنما ملکاارجن کھڑگے نے کہا کہ حکومت کے بل میں کچھ غلطیاں ہیں،ہر ایک خواتین کے حقوق کے حق میں ہے،بل کو پارلیمان کی مستقل کمیٹی کوبھیجاجائے ،تاہم حکومت نے کانگریس کا یہ مطالبہ مسترد کردیا ہے۔وزیر قانون روی شنکر پرشاد نے کہا کہ جو بھی تجاویز ہیں وہ پارلیمنٹ میں ہی دے دیں۔وہیں آسام کے سلچر کے کانگریس ایم پی سشمتا دیو نے وزیر قانون سے پوچھا کہ اگر آپ اسے جرم بناتے ہیں اور شوہر کو جیل میں بھیجیں گے تو وہ خاتون اور اس کے بچے کی پرورش کون کرے گا؟۔اگر خواتین کاخیال ہے تو کیا حکومت خواتین ریزرویشن بل بھی پارلیمنٹ میں لائے گی۔


Share: